چین کے شہرووہان سے پاکستان آنے والا طالبعلم اب کہاں ہے؟

چین کے شہرووہان سے پاکستان آنے والا طالبعلم اب کہاں ہے؟
چین کے شہرووہان سے پاکستان آنے والا طالبعلم اب کہاں ہے؟

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین سے گزشتہ دنوں پاکستان آنے والے پاکستانی طالب علم کو حفظ ماتقدم کے طور پر آغا خان ہسپتال داخل کردیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر اسے گھر بھیج دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی 92نیوز،سما اور ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق 28جنوری کو چین سے وطن واپس آنے والے پاکستانی طالبعلم کو آغا خان ہسپتال منتقل کردیاگیاہے، جہاں اسے 14دن تک آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ارسلان کے ٹیسٹ سیمپل قومی ادارہ صحت کو بھجوا دیئے ہیں۔ اسلام آبادسے سیمپل نیگٹو آنے کے بعد ارسلان کو ریلیز کردیاجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق لیاری کا ارسلان ووہان یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھااور اپنے وسائل سے چین سے کراچی پہنچا تھا۔ یاد رہے چین کا علاقہ ووہان اس  وقت انتہائی خطرناک وائرس سے متاثر ہوچکا ہے۔ ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیلنے والے کرونا وائرس کے باعث چین میں 213افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 10ہزار کے قریب افراد متاثرہیں۔ وائرس کئی دوسرے ممالک بھی پھیل چکا ہے اورعالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت /علاقائی /سندھ /کراچی