مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مصر کے نوجوان سےمنگنی کر لی لیکن لڑکا کون ہے اور کیا کرتا ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مصر کے نوجوان سےمنگنی کر لی ...
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مصر کے نوجوان سےمنگنی کر لی لیکن لڑکا کون ہے اور کیا کرتا ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )مائیکروسافٹ کے بانی ” بل گیٹس “ کی بڑٰ بیٹی نے مصری ” شو جمپر “ (گھڑ سوار ) ” نیال نصر “ کے ساتھ منگنی کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بل گیٹس کی بڑی بیٹی ” جینیفر “ اور نیال نصر نے اپنی منگی کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا جس کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔ جینیفر گیٹس نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” نیال نصر تم اپنی مثال آپ ہو ، نیال نصر ایک میڈیکل سٹوڈنٹ ہے اور گھڑ سواری کا کھلاڑی بھی ہے ۔بل گیٹس کی بیٹی کا کہناتھا کہ ” میں ساری زندگی ایک ساتھ گزارنے ، سیکھنے ، بڑھنے ، ہنسے اور ایک دوسرے کو پیا ر کرنے کیلئے انتظارنہیں کر پا رہی ۔

نیال نصر کویت میں پروان چڑھے ہیں اور وہ بھی جینفر کی جانب سے شادی کی پیشکش کو قبول کرنے پر اپنی خوشی نہیں چھپا سکے ، نیال نے لکھا کہ ” اس نے ہاں کر دی “ ۔نصر کا کہناتھا کہ میں اس وقت خود دنیا کا سب سے زیادہ خوش قسمت انسان محسوس کر رہاہوں ۔ ان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” جینیفر تم وہ ہر چیز ہو جس کا میں کبھی تصور کیا تھااور اس سے بھی کہیں زیادہ ۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس