میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ لیکن نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کب چارج سنبھالیں گے؟ پتہ چل گیا

میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ لیکن نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کب چارج سنبھالیں گے؟ ...
میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ لیکن نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کب چارج سنبھالیں گے؟ پتہ چل گیا

  



راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے نئے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار (آج) جمعہ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، اس سے پہلے میجر جنرل آصف غفور اس عہدے پر کام کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق 15جنوری کو بابر افتخار کو آئی ایس پی آر کا ڈی جی لگانے کے احکامات جاری کئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے پہلے میجر جنرل بابر افتخار ملتان میں ایک ڈویڑن کی کمان کر رہے تھے جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی