ادارے اتنے مضبوط کروں گا جتنے پہلے کبھی نہ تھے،عمران خان

ادارے اتنے مضبوط کروں گا جتنے پہلے کبھی نہ تھے،عمران خان
ادارے اتنے مضبوط کروں گا جتنے پہلے کبھی نہ تھے،عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب اورشفافیت کے ساتھ عوامی فلاحی ریاست اولین ترجیح ہے۔ادارے اتنے مضبوط کروں گا جتنے پہلے کبھی نہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور قانونی امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب اورشفافیت کے ساتھ عوامی فلاحی ریاست اولین ترجیح ہے۔ احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا ادارے اتنے مضبوط کردیںگا جتنے پہلے کبھی نہیں تھے۔انہوں نے واضح کیا کہ کرپٹ افراد ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔

مزید : قومی