’ نابینا‘ بھکاری لاکھوں کی گاڑی چلاتے ہوئے پکڑاگیا،ایسی وجہ بتادی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

’ نابینا‘ بھکاری لاکھوں کی گاڑی چلاتے ہوئے پکڑاگیا،ایسی وجہ بتادی کہ ہر ...
’ نابینا‘ بھکاری لاکھوں کی گاڑی چلاتے ہوئے پکڑاگیا،ایسی وجہ بتادی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

  



بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک’ نابینا‘بھکاری لاکھوں کی گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔واقعہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے قریبی علاقے میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص ایک مند ر کے قریب تقریبا نوے لاکھ مالیت کی ٹیوٹا فارچیونر گاڑی پارک کرتا ہے اورپھر اس میں سے چھڑی اور دیگر سامان اٹھا کر مصروف سڑک پر پہنچ جاتاہے۔

ایک مقامی شہری نے اس شخص کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جس کے بعد تنقید کا طوفان آگیا۔ویڈیو وائرل ہونے پر انکشاف سامنے آیا کہ یہ شخص نابینا ہونے کی ایکٹنگ کررہا تھا اورایسا حلیہ بنا رکھا تھا کہ کوئی اس کو پہچان نہ لے۔

ایک تھائی ویب سائٹ کے مطابق سمپورن کیونز نامی اس شخص نے پھٹے ہوئے کپڑے پہن رکھے تھے۔اور بڑے سیاہ چشمے کی مدد سے خود کو نابینا ظاہر کررہا تھارپورٹ کے مطابق65سالہ یہ شخص خیرات حاصل کرنے کیلئے گیت گاتا اور موسیقی بھی بجاتا تھا۔ویڈیو سامنے آنے پر کئی لوگوں شدید تنقید کی جس پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔اس دورا ن اس شخص نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ اس کی بیٹی نے اسے پیسے بھیجنے بند کردیئے ہیں اور چونکہ وہ جوئے کا عادی اور ایک مقروض شخص ہے اس لئے قرض اتارنے کیلئے اسے یہ سب کرنا پڑ ا۔

پولیس کے مطابق اس شخص نے بتایا ہے کہ وہ سور کے گوشت کا کاروبارکرتا تھا تاہم جوئے نے اس کا کاروبار تباہ کردیا اور وہ قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا، اس نے امریکا میں مقیم اپنی بیٹی کو پیسے بھجوانے کا کہا تو اس نے بھی انکار کردیا جس کے بعد اس نے فیصلہ کیا کہ وہ بھیک مانگ کر گزارہ کرے گا۔اس سے اسے روزانہ سو سے دوسو بھت تقریبا پانچ سو سے ایک ہزار پاکستانی روپے مل جاتے تھے۔

پولیس نے اسے بھکاری کنٹرول ایکٹ کے تحت ایک ہزار بھت یعنی 4959روپے پاکستانی جرمانہ کیا ہے جس کے بعداس نے آئندہ یہ حرکت کبھی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس