کرونا وائرس،چین میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے بلاول بھٹو بھی بول اٹھے

کرونا وائرس،چین میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے بلاول بھٹو بھی بول اٹھے
کرونا وائرس،چین میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے بلاول بھٹو بھی بول اٹھے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس اور وہاںپھنسے پاکستانیوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔چین میں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے قومی اسمبلی میں بھی بات کی ہے۔

بلاول نے کہا وزیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چین میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تاہم اس معاملے پرحکومت کی جانب سے کوئی خاص پیشرفت نظر نہیں آرہی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہاملک میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آٹے کا بحران ہے۔پانی کے منصوبہ پر وزیراعظم نے یوٹرن لے لیا۔ہمیں عوام کے مسائل حل کرنا چاہئیں۔

انہوں نے کہا ایم کیو ایم اگر کراچی کے ساتھ ہے تو وہ وزارتیں چھوڑ دے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی پی اور ایم کیو ایم کے نظریات میں فرق ہے۔پی پی ایم کیو ایم کے اختلافات کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی اصلاحات، پولیس سمیت دیگر مطالبات پر پورا نہیں اترسکی ہے۔ ایم کیو ایم کو سوچنا چاہیے کہ وہ کراچی کے عوام کو مشکلات میں ڈالنے والی جماعت کا ساتھ کیوں دے رہی ہے؟

مزید : قومی