بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق لوگ بھی نکلے،حکومت نے اعتراف کرلیا

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق لوگ بھی نکلے،حکومت نے اعتراف کرلیا
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق لوگ بھی نکلے،حکومت نے اعتراف کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد حاصل کرنے والے سرکاری افسروں اورجعلی افراد کے ساتھ مستحق افراد کی بڑی تعداد کو بھی فہرست سے نکال دیاگیا۔اس بات کا اعتراف وفاقی وزیروزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شکایات موصول ہونے کے بعد انہیں بحال بھی کردیا گیاہے۔

جیونیوز کے مطابق قومی اسمبلی سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن نے نقطہ اعتراض اٹھایا کہ حکومت کی جانب سے بی ایس پی پروگرام سے نکالے گئے افراد میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو حقیقی معنوں میں مستحق ہیں جس پر وضاحت دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اعتراف کیا کہ بی آئی ایس پی سے کئی نام ایسے نکالے گئے جو واقعی مستحق ہیں۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی سے غلط نکالے جانے والے افراد کی شکایات آرہی ہیں، اب تک غلط نکالے جانے والے 265 افراد کی شکایات آ چکی ہیں جن میں سے 100 درخواستوں کوچیک کرکے بحال کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے بی آئی ایس پی سے 8 لاکھ 20 ہزار افراد کو نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ یہ سب غیر مستحق افراد غیر قانونی طریقے سے وظیفہ حاصل کر رہے تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی