مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری،مزید شہادتیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری،مزید شہادتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری،مزید شہادتیں

  



سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔مظالم کی نئی داستان رقم کرتے قابض فوجیوں نے آج مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ جموں کے نواحی علاقہ نگروٹا میں پیش آیا جہاں بھارتی اہلکاروں نے سامان لے جانے والے ایک ٹرک پر گولیاں چلا کر تینوں نوجوانوں کو شہید کردیا۔پولیس نے روئتی اور گھسا پٹا جواز گھڑتے ہوئے الٹا سفر پر گامزن نوجوانوں پرہی فائرنگ کا الزام دھر دیا۔

واقعہ کے بعد علاقہ کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی جبکہ سکیورٹی اہلکار گھر گھر کی تلاشی کی آڑ میں عام شہریوں کو پریشان کرتے رہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر گزشتہ سال اگست سے مکمل محاصرے میں گھرا ہوا ہے۔وادی میں کاروبار، ذرائع نقل و حمل، انٹرنیٹ اور دیگر بنیادی سہولتیں بند پڑی ہیں، ادویات اور خوراک کی قلت ہوچکی ہے تاہم بھارت کی ڈھٹائی اپنے مذموم مقاصد پر اڑا ہوا ہے۔

مزید : قومی