انڈر 19 ورلڈ کپ ، کواٹر فائنل ، افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

انڈر 19 ورلڈ کپ ، کواٹر فائنل ، افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دے دیا
انڈر 19 ورلڈ کپ ، کواٹر فائنل ، افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

  



بینونی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے چوتھ کواٹر فائنل میں پاکستان کے باولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو 189رنز پر روک لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 189 بنا کر آخر اوور میں آوٹ ہو گئی ۔ افغانستان نے پاکستان کو جیت کیلئے 190رنز کاہد ف دے دیاہے ، افغانستان کی جانب سے فرحا ن ذخیل 40 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ عبدالرحمان30رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ ان کے علاوہ اوپننگ پر آئے ابراہیم زردان نے 11 ، رحمان اللہ نے 29 ،عابد نے 28 ، محمد اسحاق نے 15 اور نور احمد نے 11 رنز کی اننگ کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر خان نے تین ، فہد منیر نے دو ، طاہر حسین ، عباس آفریدی ، عامر علی اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید : کھیل