’یہ شخص سندھ حکومت کا بوریا بسترگول کرسکتا ہے‘

’یہ شخص سندھ حکومت کا بوریا بسترگول کرسکتا ہے‘
’یہ شخص سندھ حکومت کا بوریا بسترگول کرسکتا ہے‘

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں محتسب کے عہدے پر تقرری کے حوالے سے مشاوت نہ کرنے پر اعتراضات اٹھادیئے۔سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے محتسب کے عہدے کے لیے ہم سے مشاورت نہیں کی، گورنر آئین کے تحت سندھ حکومت کا بوریا بستر گول کرسکتا ہے۔

جنگ نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنمافردوس شمیم نقوی نے کہا سندھ کی کارکردگی میں بہتری نہیں آرہی، چیف سیکرٹری کو بھی جانا چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا صوبے میں جب بھی عہدوں کی بات ہوتی ہے تنازعات پیدا ہوتے ہیں۔ پیر کوسندھ میں محتسب کا عہدہ خالی ہونے جارہا ہے اور پیپلز پارٹی کوشش کررہی ہے اس عہدے پر فضل اللہ پیچوہو کوتعینات کیاجائے جو کہ انہیں (پی ٹی آئی) یہ منظور نہیں ہے۔فردوس شمیم کے مطابق وہ آئی جی سندھ کے معاملے پر درست سمت میں جارہے تھے لیکن سندھ حکومت نے معاملہ خراب کیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گورنر آئین کے تحت سندھ حکومت کا بوریا بستر گول کرسکتا ہے، تاہم ابھی ماحول نہیں کہ گورنر ایسا کریں۔انہوں نے کہاوزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی کا ساتھ دینے پر پولیس افسران کو دھمکایا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی