وزیراعظم نے غریبوں کو سمارٹ فون دینے کا اعلان کردیا ،مگر کیسے ؟آپ بھی جانئے

وزیراعظم نے غریبوں کو سمارٹ فون دینے کا اعلان کردیا ،مگر کیسے ؟آپ بھی جانئے
وزیراعظم نے غریبوں کو سمارٹ فون دینے کا اعلان کردیا ،مگر کیسے ؟آپ بھی جانئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت لوگوں کو سمارٹ فون بھی مہیا کریں گے جس سے ان کے بچوں کو پڑھائی میں مدد ملے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ نچلے طبقے کو اوپر کرنے والا ملک ہی آگے بڑھتا ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی قوم چین کی ہے جہاں 30 سال میں 70 کروڑ عوام کو غربت سے نکالا گیا چھوٹے طبقے کو بڑھایا گیا اور آج چین ملک کے بہترین معیشت والا ملک ہے۔

احساس کفالت پروگرام کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں امیر ترین لوگ پاکستانی ہیں لیکن پاکستان خود پیچھے رہ گیا، ہم نے چھوٹے طبقے کو ملکی ترقی کی دوڑ میں شامل کرنا ہے، آئندہ 2 ہفتے میں احساس کا اگلا پروگرام آئے گا جس میں غریب لوگوں کو گائے اور بھینسیں دیں گے، غریب گھرانے کے بچوں کو اسکالرشپ دیں گے، جب کہ وہ نوجوان جو کاروباری اعتبار سے نئے اور بہترین آئیڈیاز لے کرآئیں گے انہیں قرض دیا جائے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا پیسہ چوری ہو رہا تھا جس سے مستحق عوام اپنے حق سے محروم رہے، ہماری حکومت کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ ہم نے 70 لاکھ مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے، احساس کفالت پروگرام کا شدت سے انتظار تھا جس کے لئے پہلی مرتبہ 200 ارب روپے رکھے ہیں۔

مزید : قومی