کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی لگادی، مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی لگادی، مریضوں کی ...
کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی لگادی، مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں میں ہوشربا اضافے اور وائرس کے دیگر ڈیڑھ درجن سے زائد ممالک تک پھیلنے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بین الاقوامی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10ہزار تک پہنچ چکی ہے اور اس سے اب تک213اموات ہو چکی ہیں۔ہسپتالوں میں موجود ان 10ہزار لوگوں میں سے 1ہزار 527افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس خوفناک وباءکے تیزی سے پھیلاﺅ کے معاملے پر جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا جس کے بعدعالمی ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔اجلاس کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہینم کا کہنا تھا کہ ”چین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے کورونا وائرس کو اس لیے عالمی ایمرجنسی قرار نہیں دیا گیابلکہ اس کے دیگر ممالک میں پھیلاﺅ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اعلان کیا گیا ہے۔ “

مزید : بین الاقوامی