بھائی کی پلاننگ سن کر دولہا نے اس کی اپنی شادی میں شرکت پر پابندی لگادی

بھائی کی پلاننگ سن کر دولہا نے اس کی اپنی شادی میں شرکت پر پابندی لگادی
بھائی کی پلاننگ سن کر دولہا نے اس کی اپنی شادی میں شرکت پر پابندی لگادی

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک نوجوان نے اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں ایسا کام کرنے کی منصوبہ بندی کر لی کہ بھائی نے اس کے تقریب میں آنے پر ہی پابندی لگا دی۔ میل آن لائن کے مطابق اس دولہا نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپربتایا ہے کہ آئندہ ماہ میری شادی ہونے جا رہی ہے۔ چند روز قبل میرے بھائی نے مجھے واٹس ایپ پر ایک انگوٹھی کی تصویر بھیجی اور بتایا کہ وہ میری شادی کی تقریب میں اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے جا رہا ہے۔

دولہا کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنے بھائی کو ایسا کرنے سے منع کیا لیکن وہ مصر رہا۔ اس پر میں نے مجبور ہو کر اس کا اور اس کی گرل فرینڈ کا نام مہمانوں کی فہرست سے نکلوا دیا ہے اور منتظمین کو بھی کہہ دیا ہے کہ وہ ان دونوں کو شادی کی تقریب میں نہ آنے دیں۔“ دولہا نے مزید کہا کہ ”شادی کا دن ہمارا دن ہے، میں اور میری منگیتر نہیں چاہتے کہ ہمارے اسے بڑے دن پر کوئی اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے اور ہم اپنی ہی شادی میں مہمان بن کر رہ جائیں۔ “ دولہا کی اس پوسٹ پر کمنٹس میں صارفین بھی اس سے اتفاق کر رہے ہیں۔ صارفین کا بھی کہنا ہے کہ ”شادی کا دن دولہا دلہن کا ہوتا ہے، کسی دوسرے کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ان کی خوشیوں کو خراب کرے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس