بیماریوں سے بچنے کے لیے فیس ماسک پہننے کا درست طریقہ جانئے

بیماریوں سے بچنے کے لیے فیس ماسک پہننے کا درست طریقہ جانئے
بیماریوں سے بچنے کے لیے فیس ماسک پہننے کا درست طریقہ جانئے

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔ جن ممالک میں یہ وائرس پہنچ چکا ہے وہاں لوگوں کی اکثریت چہروں پر ماسک پہننے پر مجبور ہو چکی ہے مگر کیا لوگ یہ ماسک درست طریقے سے پہن رہے ہیں؟ اب چین کے ایک ماہر نے فیس ماسک درست پہننے کا طریقہ بتادیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر ژونگ نن شین نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ فیس ماسک پہنتے وقت کسی احتیاط کی خاص ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ اس وقت یہ صاف ہوتا ہے لیکن اسے اتارتے وقت بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ہو سکتا ہے اس وقت اس پر وائرس موجود ہو۔

ڈاکٹر ژونگ کا کہنا تھا کہ ”جب آپ اپنا ماسک اتارنے لگیں تو اسے کبھی بھی سامنے کے حصے سے مت پکڑیں۔ اسے پیچھے سے پٹیوں سے پکڑ کر کھولیں اور سامنے کے حصے پر ہاتھ لگائے بغیر اسے فولڈ کر دیں۔ اگر اسے دوبارہ استعمال نہیں کرنا تو فوری طور پر ضائع کر دیں۔ جب آپ گھر سے باہر ہوں، اس وقت بھی ماسک کے بیرونی حصے پر ہاتھ مت لگائیں۔ خاص احتیاط کریں کہ ماسک کے ساتھ ساتھ آپ نے دستانے بھی پہن رکھے ہوں۔ اس طرح آپ وائرس سے زیادہ محفوظ رہ سکیں گے۔“

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے شریک ڈائریکٹر ڈاکٹر سیٹو ونگ ہونگ نے بتایا کہ ماسک کا رنگین حصہ باہر رکھیں اور سفید حصہ ہمیشہ منہ کی طرف رکھیں، رنگین حصہ عمومی طورپر واٹر پروف ہوتا ہے جس سے گرد یا نمی بھی منہ کے اندر داخل ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، سفید حصہ منہ کی طرف رکھیں، اس میں جذب کرنےکی صلاحیت ہوتی ہے اور جراثیم کو فضا میں پھیلنے نہیں دیتا۔ 

مزید : بین الاقوامی