کرونا وائرس کاخوف،چینی حکومت نے ایسا کام شروع کر دیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کرونا وائرس کاخوف،چینی حکومت نے ایسا کام شروع کر دیا کہ جان کر آپ بھی ...
کرونا وائرس کاخوف،چینی حکومت نے ایسا کام شروع کر دیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  



بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں  پھیلے ہوئے کرونا  وائرس پرکنٹرول کرنے اور  اسے  مزید پھیلنے سے روکنے کےلئےچینی حکومت دن رات ایک کر رہی ہے  اور  جن  لوگوں میں کرونا  وائرس کا  معمولی سا بھی شبہ  ہو رہا ہے چینی  حکام ایسے افراد کو فوری  مہلک بیماری  سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کا موثر آغاز کر دیا گیا ہے،ایسے میں   بیجنگ سب وے حکام نے کہا ہے کہ اُنہوں نے شہر کے تمام سب وے سٹیشنز پر درجہ حرارت کا پتہ لگانے کے اقدامات شروع کر دئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق بیجنگ سب وے آپریٹرز نے کہا کہ مسافروں کا درجہ حرارت تھرمل امیجرز اور ہاتھ میں پکڑنے والے تھرمامیٹرز سے پرکھا جائے گا اور جن مسافروں کا درجہ حرارت غیر معمولی ہوگا،انہیں ہسپتال منتقل کردیاجائے گا، اس عمل کی اہلیت اور مسافروں کے ہموار بہا کو یقینی بنانے کیلئے بیجنگ مزید تھرمل امیجرز متعارف کروائے گا۔صفائی اور جراثیم ختم کر نے کے عمل کو بھی تیز کر دیا گیا ہے،سب وے سٹیشنزکے داخلی و خارجی راستے،برقی سیڑھیاں،خود کار مشینیں، بیت الخلا اور دیگر عوامی مقامات کو جراثیم سے پا ک کر نے کے لئے دن میں تین بار صفائی کی جارہی ہے۔ دارالحکومت میں کل 22 میٹرو لائنز ہیں جن کے 200 سے زائد سٹیشنز ہیں۔

مزید : بین الاقوامی