کیا بائبل کے مطابق دنیا 2021ءمیں ختم ہوجائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

کیا بائبل کے مطابق دنیا 2021ءمیں ختم ہوجائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
کیا بائبل کے مطابق دنیا 2021ءمیں ختم ہوجائے گی؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بائبل کے سکالرزنے اس مقدس کتاب کے ذریعے دنیا کے خاتمے کا تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سکالرز کا کہنا ہے کہ بائبل میں خفیہ کوڈکا ایک نیٹ ورک ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا 2021ءمیں ختم ہو جائے گی۔ یہ دعویٰ کرنے والی ٹیم میں صرف مسیحی و یہودی سکالرز ہی نہیں بلکہ ریاضی دان اور پروفیسرز بھی شامل ہیں۔ ان کے مطابق یہ خفیہ کوڈز کا یہ نیٹ ورک اصل بائبل میں ہے جو ہیبریو زبان میں خدا کی طرف سے بھیجی گئی۔ ان کوڈز کے ذریعے خدا نے لوگوں کو کچھ خفیہ پیغامات دیئے۔

ان کوڈز میں ڈونلڈٹرمپ کا الیکشن جیت کر امریکہ کا صدر بننا، ہولوکاسٹ کے متعلق وارننگ، نائن الیون کے سانحے میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تباہی کی اطلاع اور ایران کی طرف سے یوکرین کا مسافر طیارہ گرائے جانے سمیت دیگر باتیں خدا کی طرف سے بتائی گئی ہیں۔ اس ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کوڈز کے مرکز میں دنیا کے خاتمے اور مسیحا کی آمد کے بارے میں بتایا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں واقعات 2021ءمیں ہوں گے۔ یہ کوڈ بائبل کے لفظوں کو اعداد میں تبدیل کرکے ریاضی دانوں نے دریافت کیے ہیں اور سکالر اور پروفیسرز کے ساتھ مل کر ان کو پڑھنے کی سعی کی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس