کرونا وائرس مردوں کو زیادہ نشانہ بناتا ہے یا خواتین کو؟ تحقیق میں حیران کن انکشاف

کرونا وائرس مردوں کو زیادہ نشانہ بناتا ہے یا خواتین کو؟ تحقیق میں حیران کن ...
کرونا وائرس مردوں کو زیادہ نشانہ بناتا ہے یا خواتین کو؟ تحقیق میں حیران کن انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے کہ یہ وائرس خواتین کی نسبت مردوں کو زیادہ لاحق ہو سکتا ہے۔ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں چینی شہر ووہان کے ’جن ژن تن ‘ نامی ہسپتال میں کورونا وائرس کے زیرعلاج 100مریضوں پر تجربات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ وائرس خواتین کی نسبت مردوں کو زیادہ اپنا شکار بناتا ہے اور انہیں جلدی لاحق ہوتا ہے۔اس وقت بھی ہسپتالوں میں جو مریض ہیں ان میں واضح اکثریت مردوں کی ہے۔ “
سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا کہ ”مریض میں اس وائرس کی موجودگی کی جلدی تشخیص ہو جائے تواس کی جان بچائی جا سکتی ہے لیکن اگر تشخیص تاخیر سے ہو تو اس مریض کا بچنا لگ بھگ ناممکن ہو جاتا ہے کیونکہ یہ وائرس تیزی سے پھیپھڑوں کو متاثر کرتا اور انہیں ناکارہ بناتا ہے۔ “ سائنسدانوں نے اس تحقیق میں جتنے مریضوں کا معائنہ کیا ان میں سے 17فیصد کو ’ریسپائریٹری ڈسٹریس سنڈروم‘ نامی پھیپھڑوں کی بیماری لاحق ہوئی، 8فیصد کو ایکیوٹ لنگ انجری(Acute Lung Injury) جبکہ 3فیصد کے گردوں کو نقصان پہنچا یا ان کے گردے فیل ہو گئے۔