دوران سفر کرونا وائرس سے بچنا ہو تو کون سی سیٹ پر بیٹھنا چاہیے؟ ماہرین نے بتادیا

دوران سفر کرونا وائرس سے بچنا ہو تو کون سی سیٹ پر بیٹھنا چاہیے؟ ماہرین نے ...
دوران سفر کرونا وائرس سے بچنا ہو تو کون سی سیٹ پر بیٹھنا چاہیے؟ ماہرین نے بتادیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس چین سے نکل کر کئی ممالک میں پھیل چکا ہے۔ ایسے میں دیگر ممالک کا فضائی سفر کرنے والوں کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ازحد ضروری ہے۔ اب ماہرین نے دوران سفر اس وائرس سے بچنے کا ایک طریقہ بتادیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ فضائی سفر کے دوران کورونا وائرس سے بچنا چاہتے ہیں تو ونڈو سیٹ بک کروائیں۔

ایمورے یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ”جو لوگ جہاز کے درمیانی راستے کے ساتھ موجود سیٹوں پر بیٹھتے ہیں وہ آتے جاتے مسافروں اور جہاز کے عملے کے بالکل قریب ہوتے ہیں۔ چنانچہ اگر کوئی کورونا وائرس کا مریض وہاں سے گزرے گا تو انہی لوگوں کو وائرس لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہو گا۔ اس کے برعکس جو شخص ونڈو سیٹ پر بیٹھا ہو گا اسے صرف اپنے ساتھ یا آگے پیچھے بیٹھے چند مسافروں سے خطرہ ہو گا اور اس کے وائرس سے محفوظ رہنے کا امکان درمیانی راستے کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے مسافر سے کہیں زیادہ ہو گا۔“

مزید : بین الاقوامی