قومی انڈر 19ٹیم ورلڈ کپ جیت پائے گی یانہیں؟سرفراز احمد نے حیران کن بات کہہ دی

قومی انڈر 19ٹیم ورلڈ کپ جیت پائے گی یانہیں؟سرفراز احمد نے حیران کن بات کہہ ...
قومی انڈر 19ٹیم ورلڈ کپ جیت پائے گی یانہیں؟سرفراز احمد نے حیران کن بات کہہ دی

  



کراچی(ڈیلی  پاکستان آن لائن)سابق  کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم چیمپئن بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

انٹراسکول اسکریبل چیمپئن شپ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے سٹار کرکٹرسرفراز احمد نے کہا کہ مجھے اسکریبل کے بارے میں اتنا معلوم نہیں یہ عقل والوں کا کھیل ہے، مجھے ندیم عمر نے اسکریبل کےبارے میں بتایا ہے۔سابق کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ پاکستان کئی سالوں سے اسکریبل میں چیمپئن ہے،ا نگلش ہماری مادری زبان نہیں پھر بھی ہم چیمپئن ہیں یہ اعزاز کی بات ہے۔سرفرازاحمد نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلیے میری نیک خواہشات ہیں، ٹیم کی باؤلنگ اور بیٹنگ بہت اچھی ہے امیدہے افغانستان سے جیتیں گے۔انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم ورلڈ چیمپئن بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہےکہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے چوتھے کواٹر فائنل میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو 189رنز پر آؤٹ کر دیا ہے۔

مزید : کھیل