عابد علی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کیا کرنے کی ٹھان لی؟ جان کر ہی بنگال ٹائیگرز پر گھبراہٹ تاری ہو جائے

عابد علی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کیا کرنے کی ٹھان لی؟ جان کر ہی بنگال ...
عابد علی نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں کیا کرنے کی ٹھان لی؟ جان کر ہی بنگال ٹائیگرز پر گھبراہٹ تاری ہو جائے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی نے بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی سنچری سکور کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ دو ہفتے سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ٹریننگ جاری تھی، پریکٹس میچ میں مثبت سوچ اور جذبہ سے محنت کر رہے ہیں جبکہ آنے والے میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوگی۔

عابد علی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کی بھرپور پریکٹس ہے، اس لئے راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی سنچری کرنے کیلئے پر عزم ہوں، کافی انتظار کے بعد موقع ملا ، اس لئے اب تمام تر توجہ پرفارمنس پر ہے، کوئی بھی فارمیٹ ہو مجھے کرکٹ کھیلنا ہے اور اگر ٹی 20 میں موقع ملا تو ضرور کارکردگی دکھاﺅں گا۔

اوپننگ بلے باز عابد علی نے مزید کہا کہ سچن ٹنڈولکر اور یونس خان سمیت عظیم کرکٹرز کی ویڈیوز سے سیکھتا ہوں اور موجودہ سینئر کھلاڑیوں سے بھی سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز تاخیر سے ہوا لیکن اللہ نے بہت عزت دی ہے۔

مزید : کھیل