بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہوگا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائیگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، یکم فروری بروز ہفتہ کو صبح ساڑھے 11 بجے میڈیا کانفرنس میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کریں گے۔ مصباح الحق کی پریس کانفرنس قذافی سٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کی دوسری منزل پر موجود پریس کانفرنس ہال میں ہوگی۔ آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔