’’پی ایس ایل میں یہ کھلاڑی میچ ونر ثابت ہو گا ،کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ایسا نام لے دیا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

’’پی ایس ایل میں یہ کھلاڑی میچ ونر ثابت ہو گا ،کراچی کنگز کے کپتان عماد ...
’’پی ایس ایل میں یہ کھلاڑی میچ ونر ثابت ہو گا ،کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ایسا نام لے دیا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  



کراچی(آئی این پی) پاکستان سپرلیگ سیزن فائیو میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو ٹیم میں شامل کرکے بہت خوشی ہوئی، وہ کراچی کنگز کے لیے میچ ونر ثابت ہوسکتا ہے،میری فٹنس بہترین ہے،پی ایس ایل کیلئے پوری طرح تیار ہوں، کراچی کنگز کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق عماد وسیم نے کہا کہ بابر اعظم میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے،بابر اور میں مل کر کراچی کنگز کیلئے کھیلتے ہیں، ایلکس ہیلز ٹیم میں ہے جو   کسی بھی نمبر پر کھیل سکتا ہے، ہر ٹیم کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بڑے بھائی کی طرح ہیں، جیسے سلمان اقبال خیال رکھتےہیں ایسےکوئی فرنچائز نہیں رکھتی،اس سال کراچی کنگز کو بہت زبردست کرکٹر ملے، کراچی کنگز کی ٹیم بہت متوازن ہے، ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کامزہ ہی زبردست ہوگا۔کراچی کنگز کےکپتان کاکہناتھاکہ تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آرہےہیں،غیرملکی کھلاڑیوں کےپاکستان آنے سےپی ایس ایل اور دلچسپ ہوجائے گی، ڈرافٹ میں ڈین جونز اور وسیم اکرم کے ساتھ میری مشاورت بھی شامل تھی،امید نہیں تھی کہ اتنے اچھے کھلاڑی مل جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وسیم اکرم لیجنڈ ہیں،ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، ڈین جونز بہترین کوچ اورجارحانہ مزاج کے  مالک ہیں،وہ حریف ٹیم کے خلاف بہترین منصوبہ بندی کرتے ہیں، بیٹنگ میں مزید بہتری کی کوشش کررہا ہوں، کوشش ہوتی ہے جو رول ملے اس میں بہترین پرفارم کروں۔

واضح  رہے کہ عماد وسیم مسلسل تیسرے سال کراچی کنگز کے کپتان ہیں، انگلینڈ کی ایلکس ہیلز اور کرس جورڈن کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔-

مزید : کھیل