راولپنڈی پولیس نے ایسا کام شروع کر دیا کہ کسی کےلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

راولپنڈی پولیس نے ایسا کام شروع کر دیا کہ کسی کےلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو ...
راولپنڈی پولیس نے ایسا کام شروع کر دیا کہ کسی کےلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے افسران کا ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ سے پہلے اصلاحی خطبات کا سلسلہ جاری، پولیس افسران نے آج بھی مساجد میں اصلاحی خطبات دئیے۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک اور سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی کے پولیس افسران نے ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعہ سے قبل اصلاحی خطابات کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے خطابات دئیے،خطابات میں افسران نے کہاکہ جھوٹی گواہی دینابہت بڑ ا سماجی اوراخلاقی جرم ہے،جھوٹی گواہی نہ صر ف قانون کے تحت قابل گرفت جرم ہے بلکہ جھوٹی گواہی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے،سچ انصاف کی بنیاد ہے اور انصاف کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہے سچ پرسمجھوتہ دراصل معاشرے کے مستقبل پر سمجھوتہ ہے،اسلام کاتقاضہ ہے کہ سچی گواہی دی جانی چاہیے،سچی گواہی کی عدم موجودگی میں انصاف ممکن نہیں ہے،جھوٹی گواہی انصاف اورمساوات کونقصان پہنچاتی ہے،شہادت صرف اللہ کیلئے دینی چاہیے اورکسی کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے،نبی کریم ﷺنے جھوٹی گواہی کوکبیرہ گناہوں میں شامل کیا،،ہمیشہ انصاف پرقائم رہو اورانصاف کیلئے گواہی دیتے رہو۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی