علی ظفر پی ایس ایل5کا ترانہ گانے والوں کے حق میں میدان میں آگئے

علی ظفر پی ایس ایل5کا ترانہ گانے والوں کے حق میں میدان میں آگئے
علی ظفر پی ایس ایل5کا ترانہ گانے والوں کے حق میں میدان میں آگئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دے دیا اور گانے اور گلوکاروں کی حمایت میں میدان میں آگئے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹو ئٹر پر علی ظفر نے اپنے مداحوںکی جانب سے ملنے والے پیار اور حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے ساتھ ہی انہیں ایک پیغام بھی دیا ہے۔انہوں نے لکھاکہ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ جس طرح آپ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے بالکل اسی طرح باقی سب گلوکاروں کی کاوش کو بھی سراہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور پی ایس ایل بھی ہماری فیملی ہے، پی ایس کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہماری موسیقی کا بھی۔ پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ اس ترانے کے ریلیز ہوتے ہوئے متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد تنقید کی گئی تھی۔بعد ازاں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ علی ظفر کا نام بھی ٹرینڈ کرنے لگا تھا، صارفین کا یہ کہنا تھا کہ اس بار پی ایس ایل 5 کا ترانا علی ظفر کو ہی گانا چاہیے تھا۔

مزید : تفریح