بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا؟ پتہ چل گیا

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا؟ پتہ چل گیا
بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کب ہو گا؟ پتہ چل گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر مصباح الحق بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل (ہفتہ) کو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 7 سے 11 فروری تک کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق ہفتہ کے روز قومی سکواڈ کا اعلان کریں گے جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ میچ سے چند گھنٹوں قبل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی سکواڈ میں شمولیت کے 19 امیدوار کھلاڑی اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) میں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہیں جنہوں نے پریکٹس میچز بھی کھیلے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اوربنگلہ دیش کے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ اپریل کے مہینے میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل