وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو عاطف خان اور شہرام ترکئی کے حوالے سے کیا کہا ؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو عاطف خان اور شہرام ترکئی کے حوالے ...
وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو عاطف خان اور شہرام ترکئی کے حوالے سے کیا کہا ؟اندرونی کہانی سامنے آگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاست اور حکومتی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ برطرف وزرا کو ایک موقع ضرور دیں، آپ پر کسی قسم کا کوئی دباو نہیں ڈالنا چاہتا مگر میں سمجھتا ہوں آپ لوگوں کے درمیان غلط فہمی ہوئی ہے، تینوں برطرف وزرا کو کابینہ میں شامل کرکے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو مضبوط کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ برطرف وزراکو سمجھایا ہے کہ وزیراعلیٰ میرا نمائندہ ہے اور انہیں یہ بھی واضح طور پر بتا دیا ہے کہ آپ کو چیلنج کرنا مجھے چیلنج کرنا ہے۔

مزید : قومی