پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں کیا کچھ ہو گا؟ پہلی مرتبہ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں کیا کچھ ہو گا؟ پہلی مرتبہ تفصیلات سامنے آ ...
پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں کیا کچھ ہو گا؟ پہلی مرتبہ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شعیب نوید نے کہا ہے کہ لیگ کے رواں سیزن کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی ثقافت اور ٹیلنٹ کی جھلک دکھائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق شعیب نوید نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ مکمل لیگ کا انعقاد ہو رہا ہے اس لئے افتتاحی تقریب میں پاکستانی ثقافت اور ٹیلنٹ کی جھلک دکھائی جائے گی کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں ملک کا اچھا تاثر جائے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں اینٹی کرپشن کے حوالے سے سخت اقدامات کئے جائیں گے اور ہر ٹیم کے ساتھ ایک انٹیگریٹی آفیسر ہوگا جبکہ سکواڈزکو بریفنگ بھی دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن کوڈ پر عمل ہو گا اور خلاف ورزی پر کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ چونکہ یہ پی سی بی کا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے اس لئے ہمارا اپنا اینٹی کرپشن یونٹ معاملات سنبھالے گا، آئی سی سی کے آفیشلز کوپہلے بھی بطور آبزرور بلاتے تھے اب بھی اگر بلایا تو ایسا ہی ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں آئی سی سی اور دیگر بورڈز کے اعلیٰ حکام کو بھی مدعو کیا جائے گا کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ لوگ خود یہاں آ کر پاکستان کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔

مزید :

کھیل -