”محمد شامی دنیا کے سب سے بہترین باؤلر ہیں“ شعیب اختر کا ایک اور ’باؤنسر‘

”محمد شامی دنیا کے سب سے بہترین باؤلر ہیں“ شعیب اختر کا ایک اور ’باؤنسر‘
”محمد شامی دنیا کے سب سے بہترین باؤلر ہیں“ شعیب اختر کا ایک اور ’باؤنسر‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کو دنیا کا سب سے بہترین باؤلر قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد شامی کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا ”جب راس ٹیلر نے پہلی گیند پر محمد شامی کو چھکا مارا تو میں سمجھا کہ میچ ختم ہو گیا لیکن یہاں پر محمد شامی کا تجربہ سامنے آیا۔ اسے احساس ہوا کہ وکٹ پر تھوڑی بہت شبنم موجود ہے اور اگر میں صحیح لائن اور لینتھ پر گیند کرنے میں کامیاب ہو گیا تو وہ ’سکڈ‘ کرے گی۔“
ان کا کہنا تھا ”شامی بہت چالاک باؤلر ہے اور بھارت کی ناصرف زبردست دریافت بلکہ دنیا کا سب سے بہترین فاسٹ باؤلر ہے۔ اسے کسی بھی طرح کے حالات میں ڈال دو، وہ کارکردگی دکھاتا ہے۔ جب اسے معلوم ہوتا ہے کہ یارکرز سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا، وہ فوراً لینتھ باؤلنگ پر آ جاتا ہے اور باؤنسرز کرتا ہے۔“

مزید :

کھیل -