شاہ محمود قریشی کا چینی ہم منصب کو ٹیلی فون ،کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت

شاہ محمود قریشی کا چینی ہم منصب کو ٹیلی فون ،کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے ...
شاہ محمود قریشی کا چینی ہم منصب کو ٹیلی فون ،کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ ڑی سے ٹیلی فونک رابطہ کیاجس میں کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔وانگ ڑی نے چین کے مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کے حملے اور حکومت کی جانب سے کیے گئے حفاظتی اقدامات سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی حکومت کی جانب سے اب تک کی جانے والی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وائرس سے متاثرہ علاقوں میں مقیم پاکستانی طلبہ کو خصوصی توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید : قومی