پیمرا فحاشی،عریانی کے پروگرام روکنے میں ناکام ہو چکا،خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت عمل ہے: مولانا امجد خان

پیمرا فحاشی،عریانی کے پروگرام روکنے میں ناکام ہو چکا،خلیفہ اول سیدنا ابوبکر ...
پیمرا فحاشی،عریانی کے پروگرام روکنے میں ناکام ہو چکا،خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت عمل ہے: مولانا امجد خان

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام  ف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہاہے کہ پیمرا فحاشی،عریانی کے پروگرام روکنے میں ناکام ہوچکا،معاشرے میں فحا شی بے حیائی کے پروگراموں کوروکنا بھی پیمرا کا شرعی اور آئینی ذمے داری ہے،خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت عمل ہے۔

جامعہ رحما نیہ لاہور  میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےمولانا امجد خان نے کہا کہ صحابہؓ کرام اور اہل بیتؓ معیار حق ہیں، پیمرا فوری طور پر حضرت ابوبکر صدیقؓ کی شان میں گستاخی کر نے والے چینل کے خلاف کارروائی عمل میں لائے،ناہل حکومت اور فرسودہ نظام نے عوام کو مہنگائی،بدامنی،محرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا ہے ملک دن بدن تنزلی کی طرف جارہا ہے ان تمام مسائل سے نجات خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور کے نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ حضرت ابوبکر صدیقؓ اور دیگر صحابہؓ کرام ، واہل بیتؓ کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آج کردار صدیقیؓ کو عام کر نے کی ضرورت ہے ،حضرت ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ اور دیگر خلفاؓ کی زندگیا ں امت میں اتحاد کے لئے تھیں،حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی قر بانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا دور حکومت تاریخ میں ایک مثالی دور کہلاتا ہے حکمران اگر آپؓ کے طرز حکومت کی سادگی کو اپنا لیں تو ملک کے خزانے پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور عوام کو حقیقت میں ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان میں جتنے نظام آزمائے گئے تو اتنے ہی بحران بڑھے ہیں،خلفائے راشدینؓ کے دور کے نظام کے نفاذ سے ہی ملک بحرانوں سے ازاد ہو سکتا ہے، سادگی کفایت شعاری اور عوام کی خدمت نظام مصطفی ﷺ کی خصوصیا ت ہیں، انہی باتوں پر خلفائے راشدینؓ نے عمل کیا تو آج بھی دنیا انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور