”احساس کفالت پروگرام“ غر یب عوام کیلئے تحفہ ثا بت ہو گا: ڈاکٹر شاہد صد یق

”احساس کفالت پروگرام“ غر یب عوام کیلئے تحفہ ثا بت ہو گا: ڈاکٹر شاہد صد یق
”احساس کفالت پروگرام“ غر یب عوام کیلئے تحفہ ثا بت ہو گا: ڈاکٹر شاہد صد یق

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی اور پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ”احساس کفالت پروگرام“ غر یب عوام کیلئے تحفہ ثا بت ہو گا،وزیراعظم غر یبو ں کے دکھ درد کواپنا سمجھتے ہیں،اسی لیے اُنہو ں نے احساس کفالت پروگرام کی بنیاد رکھی،عمران خان حقیقی معنو ں میں ملک سے غر بت ختم کرنے کیلئے کمر بستہ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر شاہد صد یق خان نےکہا کہ تحریک انصا ف پرہرطرف سےتنقیدہو رہی ہے ،ملک مشکل حالا ت سے گزررہا ہے مگر اب ملک سے غربت ختم کرنےکیلئےحکومت عملی اقدامات کیلئےقدم اٹھاچکی ہے،سا بق دو رمیں ملک اور قوم کو بے دردی سے لو ٹا گیا جس کا خمیازہ آ ج قوم بھگت رہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ غریب عوام کی خدمت تحریک انصا ف عباد ت سمجھ کرکر تی رہے گی،حکومت نچلےطبقہ میں پا ئی جانےوالی احسا س محرو می کےخا تمےکیلئےعملی اقدامات کررہی ہے،تحریک انصا ف کی عوامی خدمت دیکھ کر اپوز یشن بو کھلا ہٹ کا شکار ہو گئی ہے،ملک سے غر یت کا خا تمہ اب پی ٹی آئی حکومت کی تر جیح ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور