”میری نظر سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کے ریکارڈ پر ہے“ عابد علی نے اعلان کر دیا مگر ریکارڈ کیا ہے؟

”میری نظر سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کے ریکارڈ پر ہے“ عابد علی نے اعلان کر ...
”میری نظر سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کے ریکارڈ پر ہے“ عابد علی نے اعلان کر دیا مگر ریکارڈ کیا ہے؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کا ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں تین سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عابد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا مقصد اپنی موجودہ فارم کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور سنچری بنا کر اظہر الدین کا ریکارڈ توڑنا ہے اور میں مثبت مائنڈ سیٹ کیساتھ میدان میں جانے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔ ٹیسٹ ڈیبیو ہونے میں تاخیر تو ہوئی لیکن میں اللہ کا مشکور ہوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار آغاز ملا، میں نے کبھی ان اعزازات کے بارے میں نہیں سوچا تھا مگر اپنے کھیل کر توجہ دیتے ہوئے محنت کی اور کامیاب ہوا۔“

بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عابد علی کا کہنا تھا کہ ”ہم مہمان ٹیم کیساتھ سخت مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، یہ سیریز ہمارے ہوم گراﺅنڈ پر ہونے جا رہی ہے اور ہم کنڈیشنز سے پوری طرح ہم آہنگ ہیں، امید ہے کہ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔“

مزید : کھیل