حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اپنی سطح برقراررکھنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اپنی سطح برقراررکھنے کا فیصلہ
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اپنی سطح برقراررکھنے کا فیصلہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سفارش کو مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے اور پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھے تاہم وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزرات خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 127 روپے 26 پیسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 66 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی جو اب 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی