نوازشریف کےلندن میں جاری علاج کی رپورٹس ناکافی ہیں:ڈاکٹر یاسمین راشد

نوازشریف کےلندن میں جاری علاج کی رپورٹس ناکافی ہیں:ڈاکٹر یاسمین راشد
 نوازشریف کےلندن میں جاری علاج کی رپورٹس ناکافی ہیں:ڈاکٹر یاسمین راشد

  



لاہور(ڈیلی  پاکستان آن لائن)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کےلندن میں جاری علاج کی رپورٹس ناکافی ہیں،ہم جاننا چاہتے ہیں کہ لندن میں نوازشریف کا کیا علاج ہورہا ہے؟۔

نجی ٹی وی سے گفتگو  کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دومرتبہ محکمہ داخلہ پنجاب کہہ چکا ہے کہ نوازشریف کےلندن میں جاری علاج کی رپورٹس ناکافی ہیں،

(ن) لیگ سے کئی بار کہا گیا کہ نوازشریف کی تفصیلی رپورٹس دیں تاکہ تفصیلی فیصلہ دیا جاسکے، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ لندن میں نوازشریف کا کیا علاج ہورہا ہے، ہم صرف یہ پوچھ رہے ہیں کہ نوازشریف کا اصل میں کیا علاج چل رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے  رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ  نوازشریف  پلیٹ لیٹس سے متعلق کچھ ٹیسٹوں کی رپورٹس آچکی ہیں اور کچھ کی آنی ہیں ، نواز شریف کا علاج مکمل ہوگا تو واپس آجائیں گے،یہاں کے ہسپتالوں میں جو ٹیسٹ ہوتے تھے نتائج پوری دنیا کو پتہ لگ جاتے تھے،برطانیہ کے ہسپتال ٹیسٹوں کے نتائج اس طرح شیئر نہیں کرتے، نوازشریف کی صحت سے متعلق وہاں کے ڈاکٹرز نے جو بتایا ہے وہ ہم حکومت کو بتا چکے ہیں،جب تک ڈاکٹرز مطمئن نہیں ہوتے، حکومت نوازشریف کے وہاں قیام میں توسیع کی پابند ہے،اب حکومت اگر واپسی کا فیصلہ کرے گی تو یہ بددیانتی ہوگی، آپریشن کا فیصلہ پنجاب حکومت نے نہیں وہاں کے ڈاکٹرز نے کرنا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور