شریف خاندان کے گھر کے بھیدی خواجہ آصف نے خود ہی لنکا ڈھا دی:ڈاکٹربابراعوان

شریف خاندان کے گھر کے بھیدی خواجہ آصف نے خود ہی لنکا ڈھا دی:ڈاکٹربابراعوان
شریف خاندان کے گھر کے بھیدی خواجہ آصف نے خود ہی لنکا ڈھا دی:ڈاکٹربابراعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے گھر کے بھیدی نے خود ہی لنکا ڈھا دی،شریف خاندان نے ملک کی عدالتوں سے فراڈ کیا،پاکستان کے نظام سے جھوٹ بولا گیا اور قوم کو گمراہ کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی جانب سے نوازشریف کے لندن فلیٹس  کےحوالےسے بیان پرردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان  تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وزیر قانون ڈاکٹر  بابراعوان نےکہا کہ شریف خاندان کے گھر کے بھیدی نے خود ہی لنکا ڈھا دی، اقامہ ہولڈر خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف نے 1993میں ہی جائیداد حاصل کی اس کا مطلب ہے کہ شریف خاندان نے ملک کی عدالتوں سے فراڈ کیا،پاکستان کے نظام سے جھوٹ بولا گیا اور قوم کو گمراہ کیا گیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد