لاہور کے نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کیلئے اس کے بہنوئی کو قتل کر دیا لیکن کیوں ؟ حیران کن واقعہ 

لاہور کے نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کیلئے اس کے بہنوئی کو قتل کر دیا لیکن ...
لاہور کے نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کیلئے اس کے بہنوئی کو قتل کر دیا لیکن کیوں ؟ حیران کن واقعہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق مریدکے کے علاقے تھانہ سٹی پولیس نے چند روز قبل ہونے والے اندھے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، لاہور کے رہائشی نوجوان نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ڈی ایس پی افتخار وریا نے بتا کہ علی حیدر نامی ملزم کے مقتول کی سالی کے ساتھ تعلقات تھے، اور مقتول محبوبہ کی بہن پر ظلم کرتا تھا، جسے خوش کرنے کے لیے اس کے بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اقرار کیا ہے کہ طفیل مدھیال کو قتل کی وجہ یہی تھی کہ وہ میری محبوبہ کی بہن پر ظلم کرتا تھا۔ڈی ایس پی کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کا کھوج لگا لیا اور اسے گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، جب کہ پولیس نے ملزم کی محبوبہ ار مقتول طفیل مدھیال کی سالی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -