سی ٹی ڈی سکھر کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی سکھر کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی سکھر کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی(  بی ایل اے) کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق گرفتاردہشت گرد ضمیر نے پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی،دہشت گرد بے ایل اے کیلئے ذہن سازی کرتا تھا، ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر تحصیل سنگ میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ہے،ملزم مہران ہوٹل سبی میں ہونے والے بم دھماکے میں شامل تھا،ملزم نے سبن پہاڑی کے نزدیک ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ بھی کیا۔ملزم کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے،سی ٹی ڈی نے ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے،ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔