کرائے کے قاتلوں سے بھائی کو قتل کروانے کے بعد ملزم نے قاتلوں کو بھی قتل کروادیا،ہولناک انکشافات سامنے آگئے

کرائے کے قاتلوں سے بھائی کو قتل کروانے کے بعد ملزم نے قاتلوں کو بھی قتل ...
کرائے کے قاتلوں سے بھائی کو قتل کروانے کے بعد ملزم نے قاتلوں کو بھی قتل کروادیا،ہولناک انکشافات سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے جائیداد کے تنازعہ پر کرائے کے قاتلوں سے سگے بھائی کو قتل کروانے کے بعد کرائے کے قاتلوں کو بھی قتل کروانے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سنئیر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ سوہائی عزیزنے بتایا کہ ملزم ہاشم خان نے اپنے بھائی قاسم کو قتل کروانے کے لیے گلاب خان نامی اجرتی قاتل کو 15 لاکھ روپے  دینے کا وعدہ کیا تھا۔ بھائی کا قتل کروانے کے بعد ہاشم خان نے گلاب خان کو لاہور میں اپنے ایک دوست رانا زاہد کے پاس پیسے لینے اور روپوشی کے لیے بھیج دیا۔ جہاں رانا زاہد کے ذریعے گلاب خان کو بھی قتل کروادیا۔گلاب خان کو قتل کروانے کے لیے اس نے رانا زاہد کو 2 لاکھ روپے دیے۔
ملزم زاہد رانا لاہور میں گرفتار ہوچکا ہے اور موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے ہاشم خان کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ ہاشم خان نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا بھی اعتراف کرلیا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بھائی کو جائیداد اور کاروبار کے تنازع پر قتل کروایا۔
واضح رہے کہ یکم دسمبر 2020 کو پیرآباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاسم خان ولد نذیر خان ہلاک ہو گیا تھا۔ ابتدائی طور پر مقتول کے بھائی نے واقعے کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ بتایا تھا تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو مقتول کا بھائی ہی اس کا قاتل نکلا۔

مزید :

جرم و انصاف -