ملتان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ،ڈاکو سوہن حلوے کے ڈبے لے اڑے 

ملتان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ،ڈاکو سوہن حلوے کے ڈبے لے اڑے 
ملتان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ،ڈاکو سوہن حلوے کے ڈبے لے اڑے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے ڈاکو سوہن حلوے کے ڈبے بھی لوٹ کر لے گئے۔
ہم نیوز کے مطابق ڈکیٹی کی واردات ملتان میں چوک کمہاراں والا کے قریب ہوئی۔ موٹرسائیکل سوار تین ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر سوہن حلوے کی دکان میں لوٹ مار کی۔ ڈاکو موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی سامان کے ساتھ سوہن حلوے کے ڈبے شاپروں میں پیکنگ کراکے ساتھ لے گئے۔دوسری جانب دکاندار کا کہنا ہے کہ پولیس واقع کا مقدمہ درج نہیں کر رہی۔