شکار پور میں فائرنگ سے امام مسجد سمیت تین افراد جاں بحق

شکار پور میں فائرنگ سے امام مسجد سمیت تین افراد جاں بحق
شکار پور میں فائرنگ سے امام مسجد سمیت تین افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکارپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواحی گاؤں حبیب جکرو میں فائرنگ سے پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔جیو نیوز کےمطابق ایس ایس پی تنویر تنیو نے بتا یا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش امام ارشاد علی، دلشاد منگرالی اور شمن ککرانی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی کے مطابق واقعہ منگرانی برادری کے دو گروپوں میں جاری پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔