کورونا خدشات کے باوجود پی ایس ایل7 کا آغاز
پاکستان سپر لیگ7 کا شاندار آغازہوچکا ہے ہر ٹیم اپنی جیت کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہے ہر ٹیم کی کوشش ہے کہ اس مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرے ایونٹ کا آغاز خوش آئند ہے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود جس طرح سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے دلیرانہ فیصلہ کیا اور ایونٹ کا آغاز کیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے امید ہے کہ ایونٹ کا کامیابی سے اختتام بھی ہوگا اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ایونٹ میں شریک کئی کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوئے جس کے بعد خدشہ تھا کہ شائد پاکستان سپر لیگ کو منسوخ کردیا جائے مگر اس کے باوجود حکام سے کھلاڑیوں کے لئے فول پروف انتظامات کئے اور ایونٹ کا آغاز ہوا پاکستان سپر لیگ میں شریک غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں اور ان کو بھی پاکستان میں کھیلنے میں کوئی خطرہ نہیں ہے ایسے حالات میں جب کورونا نے ایک مرتبہ دوبارہ سر اٹھایا ایونٹ کا انعقاد کسی بہت بڑے چیلنج سے کم نہیں تھا اور پی سی بی کو اس بات کا کریڈٹ جاتاہے جس نے گھبرانے کے بجائے بہترین اقدامات سے اس ایونٹ کا انعقاد کیا اگر اس کو منسوخ کردیا جاتا تو یہ پاکستان کرکٹ کے لئے یقینی طور پر اچھا ثابت نہیں ہوتا پاکستان سپر لیگ سیون کے مکمل اور محفوظ انعقاد سے پوری دنیا میں ایک پیغام جائے گا کہ پاکستان کسی بھی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مشکل وقت میں گھبراتا نہیں خاص طور پر آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور پی ایس ایل کے انعقاد سے اس کے دورہ پاکستان کے یقینی ہونے میں بھرپور مدد ملے گی پاکستان سپر لیگ پاکستان کی لیگ ہے ابھی ایونٹ کا آغازہ ہوا ہے جوں جوں یہ لیگ آگے بڑھے گی شائقین کرکٹ کی اس میں دلچسپی بھی اسی تیزی سے مزید بڑھے گی کراچی میں شائقین کرکٹ سٹیڈیم کا رخ کررہے ہیں سیکورٹی انتظامات سخت ہونے کے باوجود شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے آرہے ہیں پوری قوم پر امید ہے کہ جس طرح سے پی ایس ایل کا کامیابی کے ساتھ آغاز ہوا ہے اسی طرح سے یہ کامیابی کے ساتھ ہی اختتام پذیر بھی ہوگا اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے کردار کو بھی شائقین کرکٹ بہت سراہ رہے ہیں کیونکہ جس طرح مشکل وقت میں اس نے ایونٹ کے انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کئے وہ قابل تعریف ہیں۔