حکومت اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں،فاروق اشرف
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ بزنس فورم کے صدر رانا فاروق اشرف نے کہا ہے کہ دوبئی میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کے حکمرانوں کو بتا دیا ہے کہ ان کی پالیسوں سے صرف پاکستانی ہی تنگ نہیں بلکہ اوورسیرز پاکستانی اور وہاں کا کاروباری طبقہ بھی ان سے شدید تنگ آ چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے جس طرح سے پاکستانیوں کو چکنی چوپڑی باتوں میں الجھا کر ان سے ووٹ لیئے اسی طرح سے اب اورسیرز پاکستانیوں کو بھی محض ووٹ کا حق دینے جیسے لالی پاپ پر ٹرخایا جارہا ہے۔ اورسیرز پاکستانی زر مبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں مگر حکومت ان کے بھی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔