فرقہ واریت ختم کرنے کیلئے دہشتگردوں کو تنہا کرنا ہو گا،جواد نقوی

فرقہ واریت ختم کرنے کیلئے دہشتگردوں کو تنہا کرنا ہو گا،جواد نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہور(نمائندہ خصوصی)تحریک بیداری اْمت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ تبھی ممکن ہے جب دہشتگردوں کوتنہا کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کورونا سے بھی خطرناک بیماری فرقہ واریت ہے، اور فرقہ واریت کے مریض کو آئسولیٹ کرنے یا قرنطینہ کرنے کی بجائے اسے قومی دھارے میں شامل کر لیتے ہیں، طبیب کا کام مرض کی تشخیص ہوتا ہے، جب آپ نے مرض کی شناخت کرلی، مرض کی بدولت آپ نے فرقہ بازوں کو کالعدم بھی قرار دیدیا، پھر کیوں انہیں قومی دھارے میں لا رہے ہیں؟ تاکہ پوری قوم دوبارہ فرقہ واریت کے مرض کا شکار ہو جائے؟۔