پولیس نے گھر میں چھاپہ مار کر پتنگیں اور ڈور تیار کرنے والا کارخانہ پکڑا لیا
لاہور(کر ائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے نجی سوسائٹی کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر پتنگیں اور ڈور تیار کرنے والا کارخانہ پکڑا لیا۔ایس ڈی پی او کاہنہ محمد اشتیاق نے تھانہ کوٹ لکھپت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کوٹ لکھپت نے نجی سوسائٹی کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر پتنگیں اور ڈور تیار کرنے والا کارخانہ پکڑا لیا۔گرفتار ملزمان میں عمران،زبیر،حارث اور ابوبکر شامل ہیں۔ڈی ایس پی کاہنہ نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے 600 تیار پتنگیں،ہزاروں پتنگوں کا خام مال سمیت کیمیکل ڈور کی 10 چرخیاں اور ڈور تیار کرنے کا سامان بھی برآمد ہوا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ڈی آئی جی آپریشنز نے کوٹ لکھپت پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ ہر شہری اپنے گھر کی چھت کا ذمہ دار ہے۔شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی کی روک تھام میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔