صحافی حسنین شاہ واقعہ کی فوٹیج سامنے آگئی
لاہور (کرائم رپورٹر)نجی ٹی وی چینل کے قتل ہونے والے کرائم رپورٹر حسنین شاہ واقعہ کی فوٹیج سامنے آگئی شوٹر کو گاڑی کی دائیں جانب سے فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم دس سے زائد فائر کر کے موقع سے فرار ہوا۔موٹرسائیکل سوار شوٹر کو اس کا ساتھی گاڑی سے مکمل ریکی کر کے معلومات دے رہا تھا۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق گرفتار ملزم عامر بٹ نے اپنے بھائی شاہد بٹ اور دوست فرحان کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا،گرفتار ملز م فرحان شاہ نے عامر بٹ کے کہنے پر پانچ لاکھ میں شوٹر ہائر کروایا تھا۔گرفتار ملزمان میں عامر بٹ مالک گولڈ ایشیا جیولر، فرحان شاہ، امجد پاشا اور سید حیدر عباس شامل ہیں جبکہ ملزمان زین عرف عبداللہ (شوٹر)، یاسر عر ف رگو (شوٹر)، سید طاہر شاہ، شاہد بٹ(بھائی عامر بٹ) تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے۔