معروف موسیقار ماسٹر عبداللہ کی 28ویں برسی آج منائی جائیگی
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار ماسٹر عبداللہ کی 28ویں برسی آج جبکہ موسیقار ایم اشرف کی 15ویں برسی 4فروری کو منائی جائے گی۔موسیقار ماسٹر عبداللہ نے شریف بدمعاش، دنیا پیسے دی، ملنگی اور سورج مکھی جیسی ہٹ فلموں کی موسیقی ترتیب دی جنہیں بے حد پذیرائی ملی۔خوبصورت دھنوں کے خالق پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور موسیقار ایم اشرف نے اپنے فنی کیرئیر میں 400کے قریب فلموں کا میوزک دیا اور ان کے کریڈٹ پر دو ہزار آٹھ سو گیت ہیں پاکستان کے علاوہ ہندوستان کے گلوکاروں کو بھی انہوں نے گانے گوائے ہیں۔شہنشاہ غزل مہدی حسن،ملکہ ترنم نور جہاں،مہنا ز،رونا لیلی،نیرہ نو، ناہید اختر،مسعود رانا، احمد رشدی، انور رفیع، آئرن پروین، اخلاق احمد، اے نیئر، اسد امانت علی، تحسین جاوید، غلام عباس جیسے مایہ ناز گلوکاروں نے ان کی موسیقی میں گیت گائے ہیں۔
ان کے مشہور گیتوں میں تمہی ہو محبوب میرے،میرا بابو چھیل چھبیلا،تجھے پیار کرتے کرتے، تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجنا شامل ہیں۔ ایم اشرف کے ہونہار بیٹے ایم ارشد نے اپنے والد کے اس فن کو جاری رکھا ہوا ہے۔