لاہور آرٹس کونسل کا سات روزہ تھیٹر فیسٹیول آج شروع ہو گا
لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا24واں سات روزہ تھیٹر فیسٹیول آج شروع ہو گا۔الحمراء کے 24ویں سات روزہ تھیٹر فیسٹیول میں ڈرامہ جنون،داستان حضرت انسان،ہور داہور،میڈا عشق وی تو،سانوری،لپڑمریا ہویا کتا،دیوانہ بکار خیش ہشار بالترتیب عکس تھیٹر،غیور تھیٹر،سلامت پروڈکشن،کریٹر پروڈکشن،نورتن تھیٹر،اجوکاء تھیٹر اور آزاد تھیٹر پیش کریں گے۔یہ تھیٹر فیسٹیول 31جنوری تا 6فروری تک جاری رہے گا۔کوویڈ ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔فیسٹیول کے پہلے روز ڈرامہ جنون آج شام 6بجے الحمراء ہال نمبر 2میں پیش کیا جائے گا۔