پنجاب کو مسلم لیگ (ق) کا قلعہ بنائیں گے،سدرہ جعفری

پنجاب کو مسلم لیگ (ق) کا قلعہ بنائیں گے،سدرہ جعفری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپوٹر سے) چودھری پرویز الٰہی کی قیادت میں پنجاب کو مسلم لیگ (ق) کا قلہ بنائیں گے۔ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے دیگر تمام سیاسی پارٹیوں کو سرپرائز دینگے سینیٹر کامل علی آغا جس خوش اسلوبی اور ایمانداری سے پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار جیو سٹیزن کمیونٹی بورڈ ضلع لاہور کے چیئرمین عبدالطیف بیگ کے ساتھ گلبرگ میں سدرہ جعفری نے ایک ملاقات کے دوران کیا جس کا اہتمام خدیجہ زیب ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سبیرا یاسمین نے کیا۔اس موقع پر پاکستان پریس کلب رجسٹرڈ اسلام آباد کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ محمد اظہر، ایڈیٹر میڈیا ایکسپریس شبیر کھوکھر، آمنہ وارث، امجد  سمیت درجنوں کار کنا ن نے میڈم سدرہ جعفری کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

 شرکاء نے پر زور مطالبہ کیا کہ پارٹی کے قائد چوہدری پرویز الٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا فوری طور پر انہیں باضابطہ عہدہ دے کر اس کا نوٹیفکیشن جاری کریں