محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت،پروفیسر رضاحسین

 محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت،پروفیسر رضاحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر رضا حسین سیال نے مرکزی امیر مصطفائی تحریک پاکستان  غلام مرتضی سعیدی۔انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی۔کینیڈامیں مقیم انجمن طلبہ اسلام کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد انصاری،اے ٹی آئی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری جواد خان لودھی،ناظم ضلع لاہور عبدالصبور ہنجرا،فیض الرسول فیضی،دانش وڑائچ سے ایوان خیر میں تفصیلی تنظیمی ملاقات کی۔انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر رضا حسین سیال نے کہا منافقت اور مادیت پرستی نے ضمیروں کو کالا کر دیا ہے۔ محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان کے اسلامی نظریاتی تشخص کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔ اہل حق متحد ہو کر اسلام و پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشیں ناکام بنائیں گے۔