مہنگائی میں کمی عام آدمی کیلئے ناگزیر بن چکی ہے،عتیق الرحمن
لاہور(سٹی رپورٹر) ملک میں مہنگائی کا بے قابو سیلاب ملکی معیشت اور کاروبار زندگی کی جڑوں کو کمزور کر رہا ہے۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی غربت بے روزگاری معاشی مسائل سے عام آدمی کی مشکلات خوفناک حد تک بڑھ چکی ہیں۔ مہنگائی میں کمی عام آدمی کیلئے ناگزیر بن چکی ہے۔ان خیالات کااظہار صدر اتحاد گروپ بانو بازار و پیرس مارکیٹ حاجی عتیق الرحمان نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک عام آدمی کی حالت نہیں بدلے گی ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔
ہے کہ پسے ہوئے طبقے کیلئے ریلیف کی فراہمی ہی بحران ختم کرسکتی ہے۔ ملکی معیشت کی ساکھ کو کمزور ہونے سے بچانے اور معاشی حالات میں بہتری کیلئے تاجر حلقوں کو سبسڈیز دی جائیں۔ تاجر برادری کو مسائل کے گرداب سے نکالے بغیر ملکی معیشت کی مضبوطی اور خوشحالی ناممکن ہے۔ تاجر برادری تجارتی مراکز بازار اور مارکیٹوں کے خوشحالی کی طرف جانے سے ہی ملکی معیشت پروان چڑھ سکتی ہے ۔ پاکستان کی معاشی ترقی حالات کو بہتر سمت لانے کیلئے سبسڈائز پالیسی لائی جائے۔